Woh Ayeny Ko Bhi Heerat Mein - Anonymous

غزل  

وہ آئینے کو بھی حیرت میں ڈال دیتا ہے
کسی کسی کو خدا یہ کمال دیتا ہے
عجیب شخص ہے، ملتا ہے، کچھ نہیں کہتا
جواب سب کو مگر حنب حال دیتا ہے
براۓ نام بھی جس کو وفا نہیں آتی
وہ سب کو اپنی وفا کی مثال دیتا ہے
جنون عشف کے ہوتے ہیں، مختلف آداب
کسی کو ہجر، کسی کو وصال دیتا ہے
تمام عمر بھی، جن کا جواب مل نہ سکے
وہ امتحان میں ایسے سوال دیتا ہے
یہ وہ ہنر ہے، جو ہر شخص کو نہیں آتا
وہ آنسوؤں کو تبسم میں ڈھال دیتا ہے
تعلق اپنا ہے اعجاز اس قبیلے سے
بھلائی کر کے جو دریا میں ڈال دیتا ہے

Comments

Popular posts from this blog

Meri Zindagi to Firaq hai - Peer Naseer ud din Naseer

Aey Jazba e Dil - Behzad Lakhnawi

Hamesha dair kar deta hon mein - Muneer Niazi