Mera Ishaq Ho - Anonymous


نظم

(نامعلوم)


میرا عشق ہو
تیری ذات ہو
پھر حُسْن عشق کی بات ہو
کبھی میں ملوں ، کبھی تو ملے
کبھی ہم ملیں ملاقات ہو
کبھی تو ہو چُپ ، کبھی میں ہوں چُپ
کبھی دونوں ہم چُپ چاپ ہوں
کبھی گفتگو ، کبھی تذکرے
کوئی ذکر ہو ، کوئی بات ہو
کبھی حجر ہو تو دن کو ہو
کبھی وصل ہو تو وہ رات ہو
کبھی میں تیرا کبھی تو میرا
کبھی اک دوجے کے ہم رہیں
کبھی ساتھ میں ، کبھی ساتھ تو
کبھی اک دوجے کے ساتھ ہو
کبھی صعوبتیں
کبھی رنجشیں
کبھی دوریاں
کبھی قربتیں
کبھی الفتیں
کبھی نفرتیں
کبھی جیت ہو
کبھی ہار ہو
کبھی پھول ہو
کبھی دھول ہو
کبھی یاد ہو
کبھی بھول ہو
نا نشیب ہوں
نا " اداس " ہوں
صرف تیرا عشق ہو
میری ذات ہو

Comments

Popular posts from this blog

Meri Zindagi to Firaq hai - Peer Naseer ud din Naseer

Aey Jazba e Dil - Behzad Lakhnawi

Hamesha dair kar deta hon mein - Muneer Niazi